آیتِ تطہیر کے پنج تن آلِ عبا علیہم السلام کی شان میں نزول کے بارے میں شیعہ و سنی مفسرین اور علماء نے بارہا رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ سے روایات نقل کی ہیں
آیتِ تطہیر کے پنج تن آلِ عبا علیہم السلام کی شان میں نزول کے بارے میں شیعہ و سنی مفسرین اور علماء نے بارہا رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ سے روایات نقل کی ہیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کا روزانہ علمی اجلاس بدھ، 24 ذی الحجہ 1447ھ کو منعقد ہوا۔
اس نشست میں حسبِ سابق مختلف فقہی مسائل کے حوالے سے حاضرین کے سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے آیتِ تطہیر کے پنج تن آلِ عبا علیہم السلام کی شان و منزلت میں نزول کے بارے میں فرمایا:
"شیعہ اور اہلِ سنت علماء نے بارہا رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کیا ہے کہ آیتِ تطہیر حضرت علی، حضرت فاطمہ، امام حسن اور امام حسین علیہم السلام کی شان میں نازل ہوئی ہے۔”
معظم لہ نے مزید فرمایا: "اہلِ سنت کے بعض علماء نے یہ بھی نقل کیا ہے کہ رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسلسل آٹھ ماہ تک روزانہ آیتِ تطہیر کی تلاوت فرماتے اور لوگوں کو اس کی یاددہانی کراتے رہے۔”
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے مزید فرمایا: "اگر اذان شروع ہو جائے تو بہتر ہے کہ انسان اذان مکمل ہونے تک انتظار کرے اور اس کے بعد نماز ادا کرے۔”




