شام
حوزہ علمیہ زینبیہ شام میں مرد و خواتین کے شعبوں کے سالانہ امتحانات کا آغاز؛ 1447 ہجری تعلیمی سال اپنے اختتام کے قریب
حوزہ علمیہ زینبیہ شام میں مرد و خواتین کے شعبوں کے سالانہ امتحانات کا آغاز؛ 1447 ہجری تعلیمی سال اپنے اختتام کے قریب
شام میں واقع حوزہ علمیہ زینبیہ نے 1447 ہجری قمری کے تعلیمی سال کے دوسرے سمسٹر کے اختتامی امتحانات تمام تعلیمی مراحل اور درجات میں شروع کر دیے ہیں۔
یہ امتحانات علومِ دینیہ کے طلبہ و طالبات کی علمی صلاحیتوں کے جائزے کے لئے مرد و خواتین کے الگ الگ شعبوں میں منعقد کئے جا رہے ہیں۔
شیعہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امتحانات کا شیڈول دونوں شعبوں کے لئے علیحدہ ترتیب دیا گیا ہے۔
خواتین کے شعبہ کے امتحانات 7 ذی الحجہ سے شروع ہو چکے ہیں اور 23 ذی الحجہ تک جاری رہیں گے۔
اسی طرح مردوں کے شعبہ کے طلبہ کے امتحانات 15 ذی الحجہ سے شروع ہوئے ہیں اور 27 ذی الحجہ کو اختتام پذیر ہوں گے۔




