اسلامی دنیا
کربلا میں عالمی ہفتۂ قرآن کا آغاز، 30 سے زائد اسلامی ممالک کی شرکت
کربلا میں عالمی ہفتۂ قرآن کا آغاز، 30 سے زائد اسلامی ممالک کی شرکت
مقدس شہر کربلا میں عالمی ہفتۂ قرآنِ کریم کا آغاز ہو گیا ہے، جس میں 30 سے زائد اسلامی ممالک کے قرآنی ماہرین، قاریانِ قرآن اور علمی شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔
یہ بین الاقوامی قرآنی پروگرام 6 روز تک جاری رہے گا، جس کے دوران مختلف دینی، ثقافتی اور قرآنی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق اس اہم پروگرام کا مقصد معاشرے میں قرآنی ثقافت کو فروغ دینا، قرآنِ کریم کی تعلیمات کو عام کرنا اور مختلف اسلامی ممالک کے قرآنی مراکز کے درمیان علمی و ثقافتی روابط کو مضبوط بنانا ہے۔




