شیعہ مرجعیت
قم مقدس میں آیت اللہ شیرازی کے بیت پر جشنِ غدیر کی بہار
قم مقدس میں آیت اللہ شیرازی کے بیت پر جشنِ غدیر کی بہار
عید اللہ الاکبر، عیدِ سعید غدیر اور عید ولایت و امامتِ امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی مناسبت سے، قم مقدس میں مرجعِ عالیقدر آیت اللہ العظمی سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا دارالاقامہ نور و سرور میں نہایا ہوا تھا۔ اس موقع پر علما، فضلا، مراجعِ عظام کے نمائندگان، طلابِ علومِ دینیہ، اہلِ ثقافت و ادب اور حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی زیارت کو آئے ہوئے عقیدت مند، کثیر تعداد میں حاضر ہوئے اور اس عیدِ بزرگ کی مبارک باد پیش کی۔ دفتر کے اراکین نے بھی مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے جملہ شیعیانِ عالم اور آلِ اللہ کے محبین کو عیدِ غدیر کی مبارک باد دی اور بارگاہِ ایزدی میں امام زمانہ ارواحنا فداہ کے ظہور اور شیعیانِ جہان کی سربلندی کی دعا مانگی۔




