مقدس مقامات اور روضے

نجف اشرف میں عشرۂ غدیر کے موقع پر نادر مخطوطات اور قدیم قرآنی نسخوں کی نمائش؛ اسلامی دنیا کے گراں قدر مکتوبی ورثے کا تعارف

نجف اشرف میں عشرۂ غدیر کے موقع پر نادر مخطوطات اور قدیم قرآنی نسخوں کی نمائش؛ اسلامی دنیا کے گراں قدر مکتوبی ورثے کا تعارف

عشرۂ غدیر کی مناسبت سے نجف اشرف میں ایک خصوصی نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں نادر قلمی نسخے، قدیم قرآنِ مجید کے مخطوطات اور تاریخی دستاویزات عوام اور محققین کے لئے پیش کی گئیں۔

یہ آثار اسلامی دنیا کے علمی، ثقافتی اور تاریخی ورثے کا اہم حصہ ہیں اور نمائش کے ذریعے شائقین کو اسلامی مکتوبی تاریخ سے قریب سے آشنا ہونے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔

شیعہ نیوز ایجنسی کے مطابق، نمائش میں ایک ہزار سال سے زائد قدامت رکھنے والے متعدد خطی قرآنی نسخے اور دیگر قیمتی تاریخی دستاویزات شامل ہیں۔

ان میں سے بعض نادر آثار پہلی مرتبہ عوامی نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔

منتظمین کے مطابق اس پروگرام کا مقصد ثقافتِ ولایت کو فروغ دینا، پیغامِ غدیر کو عام کرنا اور اسلامی علمی و ثقافتی ورثے کو نئی نسل کے سامنے متعارف کرانا ہے، تاکہ نوجوان اپنی تہذیبی اور دینی شناخت سے مزید آگاہ ہو سکیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button