2026ء میں دنیا کے بہترین سیاحتی دیہات کی فہرست کے لیے ایران کے آٹھ دیہات نامزد
2026ء میں دنیا کے بہترین سیاحتی دیہات کی فہرست کے لیے ایران کے آٹھ دیہات نامزد
ایران کے 8 دیہات کو سال 2026ء کے لئے دنیا کے بہترین سیاحتی دیہات کی فہرست میں شامل ہونے کی عالمی رقابت کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ دیہات ملک کے مختلف صوبوں سے منتخب کئے گئے ہیں۔ نامزد دیہات میں پامنار، گیسوم، شانہتراش، ریاب، درک، قلعہ بالا، موئیل اور مصر شامل ہیں۔
اقوام متحدہ کی سیاحتی تنظیم (UN Tourism) اس انتخابی عمل میں ثقافتی ورثے، مقامی روایات، پائیدار ترقی اور ماحولیاتی تحفظ جیسے مختلف معیارات کا جائزہ لیتی ہے۔
ایرانی سیاحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اس عالمی مقابلے میں دیہات کی بڑھتی ہوئی نمائندگی دیہی سیاحت کے فروغ اور اس شعبہ کی ترقی کی علامت ہے، جو مقامی معیشت کو مضبوط بنانے اور ثقافتی ورثے کو عالمی سطح پر متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔




