
لکھنو۔ حسین آباد ٹرست میں جاری کرپشن کو دور کرنے کے لئے علماء کی کوششیں جاری ہیں اور حسب ضرورت جلسے اور دورے بھی ہو رہے ہیں۔

اسی سلسلہ میں 3 جون 2026 بروز بدھ مولانا سید کلب جواد نقوی امام جمعہ لکھنو، مولانا سید سیف عباس نقوی صدر مرکزی چاند کمیٹی اترپردیش، مولانا سید فرید الحسن تقوی پرنسپل جامعہ ناظمیہ لکھنو اور مولانا مصطفی علی خان ادیب الہندی ڈائریکٹر خدیجہ ٹی وی کے علاوہ بڑی تعداد میں علماء اور نوجوانوں نے تاریخی بڑا امام باڑہ اور گھنٹہ گھر کا دورہ کیا۔




