مقدس مقامات اور روضے

عیدِ غدیر کی مناسبت سے حرمِ علوی کی شاندار گل آرائی، نجفِ اشرف خوشبوؤں سے معطر

عیدِ غدیر کی مناسبت سے حرمِ علوی کی شاندار گل آرائی، نجفِ اشرف خوشبوؤں سے معطر

عیدُ اللہ الاکبر، عیدِ سعید غدیرِ خم کی آمد کے موقع پر حضرت امیرالمؤمنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے حرمِ مقدس کا صحن و سرا جنت کی خوشبوؤں سے معطر ہو گیا ہے۔

سرخ گلابوں اور سفید یاسمن کی ہزاروں شاخیں مولا علی علیہ السلام کے روضۂ اطہر اور ضریحِ مقدس کو اپنے حصار میں لیے ہوئے ہیں، یہاں تک کہ نجفِ اشرف روئے زمین پر فردوسِ بریں کا ایک حسین منظر پیش کر رہا ہے۔

درود و صلوات کی مہک میں بسی یہ گل آرائی عشق و عقیدت کا ایک دلکش مظہر ہے اور ان شیعانِ حیدر کی والہانہ محبت کی ترجمان ہے جنہوں نے اپنے دلوں کے سب سے خوبصورت نذرانے کو سرچشمۂ ہدایت، مظهرِ عدالت اور عالمِ انسانیت کے پہلے امام، حضرت امیرالمؤمنین علیہ السلام کی بارگاہ میں پیش کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button