مقدس مقامات اور روضے

روضۂ قدمِ رسول امام باڑہ شاہ نجف کی خستہ حالی پر علماء کا اظہارِ تشویش، تعمیرِ نو اور توسیع کا مطالبہ

روضۂ قدمِ رسول امام باڑہ شاہ نجف کی خستہ حالی پر علماء کا اظہارِ تشویش، تعمیرِ نو اور توسیع کا مطالبہ

لکھنو۔ شیعہ قوم کے نوجوانوں کے ہمراہ امامِ جمعہ لکھنو مولانا سید کلب جواد نقوی، صدر مرکزی چاند کمیٹی اتر پردیش مولانا سید سیف عباس نقوی، پرنسپل جامعہ ناظمیہ مولانا سید فرید الحسن، معروف خطیب مولانا سید حسن متقی میثم زیدی، مولانا مصطفیٰ علی خان سمیت دیگر ذمہ دار علماء و نامور قومی شخصیات نے روضۂ قدمِ رسولؐ واقع امام باڑہ شاہ نجف کا دورہ کیا۔

دورے کے موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علماء نے اوقاف کی املاک، بالخصوص روضۂ قدمِ رسولؐ کی موجودہ زبوں حالی پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کیا۔

علماء نے کہا کہ یہ تاریخی و مذہبی ورثہ مناسب توجہ اور دیکھ بھال نہ ملنے کے باعث خستہ حالی کا شکار ہے، جو انتہائی افسوس ناک امر ہے۔

مقررین نے متعلقہ حکام اور اوقاف انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ روضۂ قدمِ رسولؐ کی فوری تعمیرِ نو اور توسیعی منصوبوں پر عمل درآمد کیا جائے تاکہ اس عظیم مذہبی اور تاریخی مقام کی عظمت و تقدس کو برقرار رکھا جا سکے۔

علماء نے نوجوانوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے مذہبی و تاریخی ورثے کے تحفظ کے لئے آگے آئیں اور اس سلسلہ میں بیداری پیدا کریں۔ پریس کانفرنس میں موجود شرکاء نے روضۂ قدمِ رسولؐ کی بحالی اور ترقی کے مطالبے کی بھرپور حمایت کی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button