غیر درجہ بندی
کوسوو کی دو بہنوں کا قرآنی نسل کی تربیت کے لئے قابلِ ستائش اقدام؛ ’’لٹل حافظز اکیڈمی‘‘ میں سینکڑوں بچوں کو قرآن کی تعلیم
کوسوو کی دو بہنوں کا قرآنی نسل کی تربیت کے لئے قابلِ ستائش اقدام؛ ’’لٹل حافظز اکیڈمی‘‘ میں سینکڑوں بچوں کو قرآن کی تعلیم
کوسوو کی دو بہنوں نے بچوں کو قرآنِ کریم کی تعلیم دینے کے لیے ’’لٹل حافظز اکیڈمی‘‘ (Little Huffaz Academy) قائم کی ہے۔
خبر رساں ویب سائٹ "مسلمانان سراسر جہان” کے مطابق، یہ ادارہ سینکڑوں بچوں کو قرآنِ کریم کی ناظرہ اور حفظ کی تعلیم فراہم کر رہا ہے۔
اس کے پروگراموں میں ثقافتی اور سماجی سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔
یہ اکیڈمی قرآنی تعلیم، فنونِ لطیفہ اور فلاحی سرگرمیوں کو یکجا کرکے بچوں میں اخلاقی اقدار، احساسِ ذمہ داری اور دینی تعلیمات سے وابستگی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔