خبریںصحت اور زندگی
ناوقت کھانا کھانے سے ڈپریشن کا خطرہ بڑھنے کا انکشاف

ایک نئی طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کھانے کے اوقات میں بے قاعدگی ذہنی صحت پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے اور اس سے ڈپریشن کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
یورونیوز کی رپورٹ کے مطابق، محققین نے اپنی تحقیق میں پایا کہ جو افراد روزانہ کھانا مختلف اور غیر منظم اوقات میں کھاتے ہیں، ان میں ڈپریشن کی علامات ظاہر ہونے کے امکانات نسبتاً زیادہ ہوتے ہیں۔ اس کے برعکس باقاعدہ اوقات میں غذا استعمال کرنے والے افراد کی ذہنی صحت بہتر دیکھی گئی۔




