شام
ریف دمشق میں سیلاب کے بعد اجتماعی قبر کا انکشاف، علاقے میں ایسے مزید واقعات کی اطلاعات
ریف دمشق میں سیلاب کے بعد اجتماعی قبر کا انکشاف، علاقے میں ایسے مزید واقعات کی اطلاعات
ریف دمشق کے ایک گاؤں میں سیلاب آنے کے بعد پانی کے بہاؤ کے راستے میں ایک اجتماعی قبر منظرِ عام پر آ گئی۔
راشا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، ریف دمشق کے گاؤں قارہ کے میڈیا سینٹر نے متعدد انسانی باقیات دریافت ہونے کی خبر دی ہے اور بتایا ہے کہ اس سے قبل بھی قریبی علاقوں میں اسی نوعیت کے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔