عراق

عیدِ سعید غدیر کی تقریبات اور زائرین کے تحفظ کے لئے عراق میں سیکیورٹی اور خدماتی اقدامات سخت

عراق عیدِ سعید غدیر کے موقع پر وسیع تعداد میں آنے والے زائرین کی میزبانی کے لئے جامع سیکیورٹی اور خدماتی منصوبوں پر عمل درآمد کر رہا ہے۔ مقدس شہروں نجف، کربلا، کاظمین اور سامرا میں زائرین کی آمد کے پیش نظر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

ان اقدامات کا مقصد زائرین کی حفاظت، ان کی آمد و رفت میں سہولت اور اس عظیم مذہبی مناسبت کو زیادہ شاندار انداز میں منانے کے لئے موزوں ماحول فراہم کرنا ہے۔

خبر رساں ایجنسی المعلومہ  کے مطابق، عراقی سیکیورٹی حکام نے ایک خصوصی اجلاس میں زائرین کی حفاظت اور مقدس مقامات کی جانب جانے والے راستوں پر خدمات کے انتظام سے متعلق منصوبوں کا جائزہ لیا۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ زائرین کے سکون اور اطمینان کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی، خدماتی اور ٹریفک اداروں کے درمیان باہمی ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنایا جائے۔

رپورٹ کے مطابق، منصوبہ بندی میں مرکزی اور ذیلی شاہراہوں پر سیکیورٹی فورسز کی تعیناتی میں اضافہ، زمینی نگرانی کو مؤثر بنانا، زیارتی صوبوں کو لاجسٹک معاونت فراہم کرنا اور مختلف صوبوں کے درمیان آمد و رفت کو منظم کرنا شامل ہے۔

اس کے علاوہ انسانی پہلوؤں اور زائرین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کو بھی اس منصوبے کا اہم محور قرار دیا گیا ہے۔

المعلومہ نے مزید رپورٹ کیا ہے کہ عراقی حکام نے عملیاتی اداروں کے اہلکاروں کی مسلسل میدان میں موجودگی اور سیکیورٹی منصوبوں کے براہِ راست نفاذ و نگرانی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

عراقی حکام کے مطابق زائرین کی حفاظت اور مذہبی تقریبات کی ادائیگی کے لیے پُرامن اور محفوظ ماحول کی فراہمی ایک قومی ذمہ داری ہے اور عیدِ سعید غدیر کے ایام میں لاکھوں زائرین کی خدمت اسی ذمہ داری کا اہم حصہ ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button