مقدس مقامات اور روضے

حضرت رقیہ سلام اللہ علیہا کے حرم میں غریبانہ فضا، زائرین کی کمی پر محبانِ اہلِ بیت علیہم السلام غمگین

حضرت رقیہ سلام اللہ علیہا کے حرم میں غریبانہ فضا، زائرین کی کمی پر محبانِ اہلِ بیت علیہم السلام غمگین

دمشق میں واقع حضرت رقیہ سلام اللہ علیہا کے روضۂ مبارک پر ان دنوں زائرین کی تعداد میں کمی دیکھی جا رہی ہے، جس کے باعث حرمِ مطہر میں ایک غریبانہ اور پُرسوز فضا محسوس کی جا رہی ہے۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق کربلائے معلیٰ سے وابستہ انسٹاگرام پیج "ابوکرار” پر شائع ہونے والی حالیہ تصاویر اور ویڈیو نے محبانِ اہلِ بیتؑ کی دلتنگی کو نمایاں کر دیا ہے۔

ویڈیو میں حرمِ حضرت رقیہ سلام اللہ علیہا کے پُرسکون اور نسبتاً خالی مناظر دکھائے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا جا رہا ہے، جبکہ عقیدت مند حسرت بھرے انداز میں کہہ رہے ہیں: "بی بی جان! آپ کا روضہ زائرین سے کتنا خالی ہے۔”

یہ مناظر محبانِ اہلِ بیت علیہم السلام کے جذبات اور اس مقدس روضہ سے ان کی گہری وابستگی کی عکاسی کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button