مقدس مقامات اور روضے

عیدِ سعید غدیر کے استقبال میں کربلائے معلیٰ جگمگا اٹھا؛ حرمین کی شاندار آرائش

عیدِ سعید غدیر کے استقبال میں کربلائے معلیٰ جگمگا اٹھا؛ حرمین کی شاندار آرائش
کربلائے معلیٰ: عیدِ سعید غدیرِ خم کی آمد پر حرمِ امام حسین علیہ السلام، بین الحرمین اور روضہ حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کو نہایت خوبصورتی سے آراستہ کیا گیا ہے۔ شیعہ نیوز ایجنسی کے مطابق حرمین کو دلکش گل آرائی، سبز کتیبوں، ہزاروں روشن چراغوں اور یاسمن کے پھولوں سے سجایا گیا ہے۔ حرمِ قمرِ بنی ہاشم کا بابُ القبلہ رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا رہا ہے، جبکہ پورے مقدس شہر کی فضا درود و صلوات اور خوشبوؤں سے معطر ہے۔ زائرین ان بابرکت مقامات پر حاضری دے کر امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی ولایت سے تجدیدِ بیعت کر رہے ہیں۔ یہ شاندار تزئین و آرائش اہلِ بیت علیہم السلام سے شیعیانِ عالم کی گہری محبت اور وفاداری کی خوبصورت عکاس ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button