
ایامِ تشریق کے اختتام اور منیٰ میں رمیِ جمرات کے آخری مرحلے کی ادائیگی کے ساتھ حج 1447ھ (2026ء) کے اہم مناسک مکمل ہو گئے۔ چند روز تک مشاعرِ مقدسہ میں قیام کے بعد حجاج کرام مکہ مکرمہ واپس لوٹ آئے۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں حجاج نے عرفات، مزدلفہ اور منیٰ میں مقررہ عبادات ادا کرنے کے بعد حج کے بنیادی مناسک مکمل کر لئے۔

حجاج کی نقل و حمل کے لئے ٹرانسپورٹ کے وسیع انتظامات کئے گئے تھے اور متعلقہ خدماتی اداروں نے بھرپور تعاون فراہم کیا، جس کے نتیجے میں زائرین کو بحفاظت مکہ مکرمہ منتقل کیا گیا تاکہ وہ حج کے باقی اعمال مکمل کرنے کے بعد اپنے اپنے ممالک واپس جا سکیں۔




