اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

اللہ تعالی نے امام حسین علیہ السلام کو وہ خصوصیات عطا کی ہیں جو اس نے کسی کو نہیں دی : آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔‌

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے امام حسن علیہ السلام اور امام حسین علیہ السلام کی فضیلت کے سلسلہ میں فرمایا: خداوند عالم، رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ اور اہل بیت علیہم السلام نے امام حسن علیہ السلام سے زیادہ امام حسین علیہ السلام کا نام لیا ہے، مروی زیارات اور احادیث میں امام حسن علیہ السلام سے زیادہ امام حسین علیہ السلام کا تذکرہ ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: اگرچہ امام حسین علیہ السلام کا نام امام حسن علیہ السلام کے نام سے زیادہ ذکر ہوا لیکن روز عاشورا امام حسین علیہ السلام نے فرمایا: میرے بھائی امام حسن علیہ السلام مجھ سے افضل ہیں۔‌
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: اگرچہ امام حسن علیہ السلام امام حسین علیہ السلام سے افضل ہیں لیکن اللہ تبارک و تعالی نے امام حسین علیہ السلام کو وہ خصوصیات عطا کی ہیں جو کسی کو نہیں دی حتی آپ کے جد بزرگوار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کو بھی نہیں دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button