یورپ
برطانیہ: ریکارڈ گرمی کے دوران پانی کا بحران، ہزاروں شہری متاثر
برطانیہ: ریکارڈ گرمی کے دوران پانی کا بحران، ہزاروں شہری متاثر
برطانیہ میں ریکارڈ توڑ گرمی اور خشک موسم کے باعث جنوب مشرقی انگلینڈ کے کئی علاقوں میں پانی کا بحران پیدا ہوگیا۔
پانی کی فراہمی متاثر ہونے سے 20 ہزار سے زائد افراد کو سپلائی میں تعطل یا کم پریشر کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ ساحلی قصبے وائٹ سٹیبل میں تقریباً 8 ہزار افراد پانی سے محروم رہے۔
بڑھتی طلب، کم بارش اور پرانے انفراسٹرکچر کے باعث صورتحال سنگین ہوگئی، جس کے نتیجے میں شہریوں کو ایمرجنسی پانی حاصل کرنے کے لیے قطاریں لگانا پڑیں اور متعدد کاروبار بھی بند ہوگئے۔




