شیعہ مرجعیت

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

"إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ” انسان کی خدا کے ساتھ ذاتی ملکیت اور اسی کی طرف یقینی بازگشت کو بیان کرتا ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کا روزانہ علمی نشست، منگل 9 ذی الحجہ 1447 ہجری کو منعقد ہوا۔

اس نشست میں حسبِ سابق معظم لہٰ نے حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے آیتِ استرجاع کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا: "إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ” یعنی ہم اللہ کی ملکیت ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں۔

معظم لہٰ نے انسان کی ملکیت اور خدا کی ملکیت کے فرق کو بیان کرتے ہوئے فرمایا: دنیا میں جو چیزیں انسان کی ملکیت شمار ہوتی ہیں، وہ درحقیقت عارضی ملکیت ہوتی ہیں، جبکہ ہم خود ذاتاً خداوند متعال کی ملکیت ہیں اور آخرکار اسی کی طرف واپس لوٹیں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button