علم اور ٹیکنالوجی

عظیم تباہی قریب؟ 2064ء تک دنیا کی آبادی نصف ہونے کا خدشہ

میلان یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی ایک نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر موسمیاتی تباہی، عالمی وبا، بڑے جنگی تنازعات یا وسائل کی شدید کمی جیسے بحران شدت اختیار کر گئے تو 2064ء تک دنیا کی آبادی نصف ہو سکتی ہے۔ تحقیق کے مطابق اس وقت دنیا کی آبادی 8.3 ارب ہے، لیکن بدترین صورتِ حال میں زمین صرف 2 ارب انسانوں کو سہارا دینے کے قابل رہ جائے گی۔

محققین کا کہنا ہے کہ یہ کوئی حتمی پیش گوئی نہیں بلکہ ایک ’’تشریحی ریاضیاتی منظرنامہ‘‘ ہے، جس کا مقصد یہ سمجھنا ہے کہ اچانک عالمی تبدیلیاں انسانی آبادی کو کس طرح متاثر کر سکتی ہیں۔ یہ مطالعہ سائنسی جریدے Chaos, Solitons and Fractals میں شائع ہوا، جس میں گزشتہ 12000 برس کی انسانی آبادی کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا گیا۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ عالمی زرخیزی کی شرح میں کمی کے باعث 2026ء میں دنیا کے خاتمے سے متعلق پرانا ’’قیامت کا منظرنامہ‘‘ درست ثابت نہیں ہوا، تاہم ماہرین کے مطابق اگر بے قابو بحران پیدا ہوئے تو مستقبل میں انسانی آبادی کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button