شیعہ مرجعیت

روزِ عرفہ میں زیارتِ امام حسین علیہ السلام کا وقتِ فضیلت طلوعِ فجر سے شروع ہو جاتا ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

روزِ عرفہ میں زیارتِ امام حسین علیہ السلام کا وقتِ فضیلت طلوعِ فجر سے شروع ہو جاتا ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجعِ عالی قدر سید صادق حسینی شیرازی کی روزانہ علمی نشست ہفتہ 6 ذی الحجہ 1447ھ کو منعقد ہوئی، جس میں انہوں نے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے روزِ عرفہ کی فضیلت بیان کرتے ہوئے فرمایا: بعض علماء کے نزدیک روزِ عرفہ میں امام حسین کی زیارت، خاص طور پر کربلا میں روضۂ مبارک پر حاضری، سب سے افضل زیارات میں شمار ہوئی ہے۔ یہ بات بعض روایات سے بھی معلوم ہوتی ہے، جن میں آیا ہے کہ اللہ تعالیٰ روزِ عرفہ میں عرفات کے حاجیوں سے پہلے زائرانِ امام حسین علیہ السلام پر اپنی خاص رحمت اور توجہ فرماتا ہے۔

معظم لہ نے مزید فرمایا :  اگرچہ شبِ عرفہ میں کربلا میں رہنا بھی بڑی فضیلت رکھتا ہے، لیکن زیارتِ امام حسین علیہ السلام کا خاص وقتِ فضیلت طلوعِ فجر سے شروع ہو جاتا ہے، جبکہ حاجیوں کے لئے عرفات میں ظہر کے بعد حاضر ہونا ضروری ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button