شیعہ مرجعیت

اللہ تعالیٰ نے انسان کو قدرت دی ہے، لیکن اسے ظلم پر مجبور نہیں کیا: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

اللہ تعالیٰ نے انسان کو قدرت دی ہے، لیکن اسے ظلم پر مجبور نہیں کیا: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کی روزانہ علمی نشست، جمعرات 4 ذی الحجہ 1447 ہجری کو منعقد ہوئی۔

اس نشست میں حسبِ سابق مختلف فقہی مسائل کے حوالے سے حاضرین کے سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے انسان کے اختیار اور اعمال کے بارے میں فرمایا: ائمۂ اطہار علیہم السلام نے اس مسئلہ کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ نہ تو انسان کے تمام اعمال صرف خدا کا فعل ہیں جسے “جبر” کہا جاتا ہے، اور نہ ہی انسان اپنے تمام اعمال میں مکمل طور پر خود مختار ہے جسے “تفویض” کہا جاتا ہے، بلکہ حقیقت ان دونوں کے درمیان ہے جسے “امر بین الامرین” کہا جاتا ہے۔

معظم لہ نے مزید فرمایا: اگر خداوندِ متعال انسان کو قدرت نہ دیتا تو وہ ظلم کرنے پر قادر نہ ہوتا، لیکن قدرت عطا کرنے کے بعد بھی اللہ تعالیٰ نے انسان کو ظلم کرنے پر مجبور نہیں کیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button