ہندوستان

ہندوستان :حسین آباد ٹرسٹ کی زمینوں پر ناجائز قبضے برداشت نہیں: مولانا کلب جواد

ہندوستان :حسین آباد ٹرسٹ کی زمینوں پر ناجائز قبضے برداشت نہیں: مولانا کلب جواد
 
لکھنؤ — حسین آباد ٹرسٹ کی زمین پر پارکنگ اور لینڈ ڈیولپمنٹ کے خلاف علماء اور انجمن ہاتھی ماتا نے موقع پر پہنچ کر احتجاج کیا اور اے ڈی ایم کے فیصلے کی مذمت کی۔
مولانا کلب جواد نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حسین آباد ٹرسٹ کی زمینوں پر ناجائز قبضے اور پارکنگ و لینڈ ڈیولپمنٹ کے منصوبے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ زمینیں قوم کی امانت ہیں اور ان پر کسی کو بھی ناجائز قبضہ کرنے کا حق نہیں۔
علماء کرام اور انجمن کے عہدیداروں نے متفقہ طور پر مطالبہ کیا کہ حسین آباد ٹرسٹ کی زمینوں سے متعلق تمام غیر قانونی فیصلے فوری طور پر منسوخ کیے جائیں اور ٹرسٹ کی زمینوں کو ان کے اصل مقصد کے لیے محفوظ رکھا جائے۔
مجمع نے اعلان کیا کہ اگر حسین آباد ٹرسٹ کی زمینوں پر ناجائز قبضے اور ترقیاتی منصوبے بند نہ کیے گئے تو علماء اور عوام مل کر بڑے پیمانے پر احتجاج کریں گے اور قانونی چارہ جوئی بھی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button