افریقہ
کانگو میں ایبولا مرکز نذرِ آتش، لاش واپس نہ کرنے پر ہنگامہ
کانگو میں ایبولا مرکز نذرِ آتش، لاش واپس نہ کرنے پر ہنگامہ
مشرقی کانگو کے شہر بونیا کے قریب ایبولا وائرس سے ہلاک شخص کی لاش واپس نہ کیے جانے پر مشتعل افراد نے ایبولا علاج مرکز کو آگ لگا دی۔
حکام کے مطابق ایبولا سے متاثرہ لاشیں انتہائی متعدی ہوتی ہیں، اس لئے محفوظ تدفین ضروری ہے۔ واقعےہ کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ عالمی ادارۂ صحت نے خطے کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیا ہے۔




