شیعہ مرجعیت

اسلامی ممالک کے بینکوں سے قرض لینے کے لئے حاکمِ شرع اور جامع الشرائط فقیہ کی اجازت ضروری ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کی روزانہ علمی نشست پیر، یکم ذی الحجہ 1447 ہجری کو منعقد ہوئی۔

اس نشست میں گزشتہ جلسوں کی طرح معظم لہ نے حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے اسلامی ممالک میں بعض بینکوں کی ملکیت کے حوالے سے فرمایا: اسلامی ممالک میں اکثر بینکوں کی واضح ملکیت موجود نہیں ہوتی، یا فقہی اصطلاح میں انہیں “مجہول المالک” کہا جاتا ہے۔

معظم لہ نے مزید فرمایا: اسی بنا پر ایسے بینکوں سے قرض حاصل کرنے کے لئے حاکمِ شرع اور جامع الشرائط فقیہ کی اجازت ضروری ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button