ملنے والی چیز کو عام اعلان کئے بغیر صدقہ نہیں دیا جا سکتا: آیۃ اللہ العظمی شیرازی
ملنے والی چیز کو عام اعلان کئے بغیر صدقہ نہیں دیا جا سکتا: آیۃ اللہ العظمی شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کی روزانہ علمی نشست بروز پیر، 2 ربیع الثانی 1448 کو منعقد ہوئی۔
اس نشست میں گزشتہ نشستوں کی طرح معظم لہ نے حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے لقطہ (ملی ہوئی چیز) کو صدقہ دینے کے حکم کے بارے میں فرمایا: انسان اعلانِ عام کے بغیر ملی ہوئی چیز کو صدقہ نہیں دے سکتا۔
معظم لہ نے مزید فرمایا: اگر انسان کو اطمینان ہو کہ اگر وہ ملی ہوئی چیز کا اعلانِ عام بھی کرے تب بھی اس کا مالک نہیں ملے گا، تو اس صورت میں اسے صدقہ دینے میں کوئی حرج نہیں۔
انہوں نے یہ بھی تاکید فرمائی: لیکن اگر اسے یہ احتمال ہو کہ اعلان کرنے اور دوسروں کو بتانے سے کہ مجھے کوئی چیز ملی ہے، اس کا مالک مل جائے گا، تو ایسی صورت میں اس چیز کو صدقہ دینا جائز نہیں ہے۔




