ایشیاء
مساجد کو دھمکی آمیز اور توہین آمیز خطوط بھیجنے پر سنگاپوری شہری کو 15 ماہ قید کی سزا
مساجد کو دھمکی آمیز اور توہین آمیز خطوط بھیجنے پر سنگاپوری شہری کو 15 ماہ قید کی سزا
سنگاپور کی ایک عدالت نے 62 سالہ شخص کو مختلف مساجد کو دھمکی آمیز اور توہین آمیز مواد پر مشتمل خطوط اور پارسل بھیجنے کے الزام میں 15 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔
“ایشین نیوز” کے مطابق یہ شخص 2025 میں گرفتار کیا گیا تھا اور سزا کے اعلان تک زیرِ حراست رہا۔
سنگاپور کے حکام نے کہا ہے کہ ملک میں فرقہ وارانہ یا انتشار پیدا کرنے والی سرگرمیوں سے نمٹنے اور کثیر النسلی معاشرے میں پرامن بقائے باہمی کو برقرار رکھنے کے لئے سخت قوانین نافذ ہیں۔



