ہندوستان

ہندوستانی روپیہ ایشیا کی کمزور ترین کرنسی قرار، ڈالر کے مقابلے میں تاریخی گراوٹ

ہندوستانی روپیہ ایشیا کی کمزور ترین کرنسی قرار، ڈالر کے مقابلے میں تاریخی گراوٹ

خام تیل کی بڑھتی قیمتوں، غیر ملکی سرمایہ کے انخلا اور مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث ہندوستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں 95ء 80 کی ریکارڈ نچلی سطح تک گر گیا، جس کے بعد یہ 2026ء میں ایشیا کی بدترین کارکردگی دکھانے والی کرنسی بن گئی۔ رواں سال اب تک روپے کی قدر میں 5ء6 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ، غیر ملکی سرمایہ کاروں کا انخلا، عالمی معاشی دباؤ اور مصنوعی ذہانت سے پیدا ہونے والی معاشی بے یقینی بھی اس گراوٹ کی بڑی وجوہات ہیں۔ ادھر انڈونیشیائی روپیہ، فلپائنی پیسو، جنوبی کوریائی وان اور تھائی بات بھی امریکی ڈالر کے مقابلے میں شدید دباؤ کا شکار رہے، جبکہ ہانگ کانگ اور تائیوان کی کرنسیاں نسبتاً مستحکم دکھائی دیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button