شیعہ مرجعیت

اگر کسی کے ذمے قضا نماز ہو تو وہ مستحب نماز پڑھ سکتا ہے، لیکن اگر قضا روزے ہوں تو مستحب روزہ نہیں رکھ سکتا: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

اگر کسی کے ذمے قضا نماز ہو تو وہ مستحب نماز پڑھ سکتا ہے، لیکن اگر قضا روزے ہوں تو مستحب روزہ نہیں رکھ سکتا: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے روزانہ علمی نشست کا انعقاد بروز منگل 24 ذی القعدہ 1447ھ کو ہوا۔

اس نشست میں حسبِ سابق مختلف فقہی مسائل کے حوالے سے حاضرین کے سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے اس سوال کے جواب میں کہ جس شخص کے ذمے قضا نماز ہو کیا وہ مستحب نماز پڑھ سکتا ہے، فرمایا: “اگر انسان کے ذمے قضا نماز ہو تو وہ مستحب نماز پڑھ سکتا ہے۔”

معظم لہ نے مزید فرمایا: “لیکن اگر کسی کے ذمے قضا روزے ہوں تو وہ مستحب روزہ نہیں رکھ سکتا۔”

آپ نے مزید تاکید فرمائی: “البتہ اگر کسی کے ذمے قضا روزے ہوں تو وہ دحو الارض جیسے دن، جس میں مستحب روزے کا ثواب ہے، قضا روزے کی نیت کر سکتا ہے تاکہ اسے اس دن کے روزے کا ثواب بھی حاصل ہو جائے۔”

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button