آسٹریلیا

آسٹریلیا میں مسجد کے نمازیوں کو دھمکانے والے شخص کی گرفتاری، اسلام دشمنی میں اضافے پر تشویش

آسٹریلیا میں مسجد کے نمازیوں کو دھمکانے والے شخص کی گرفتاری، اسلام دشمنی میں اضافے پر تشویش

آسٹریلیا کی پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کر لیا ہے جس نے شہر برسبین میں واقع ایک مسجد میں داخل ہو کر نمازیوں کو دھمکیاں دی تھیں اور اپنے پاس اسلحہ ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

برطانوی اخبار گارڈین کی رپورٹ کے مطابق، آسٹریلوی قومی آئمہ کونسل نے بتایا ہے کہ یہ شخص مسجدِ تقویٰ میں داخل ہوا اور اس نے وہاں موجود نمازیوں کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ اس کے پاس ہتھیار موجود ہے، تاہم بعد میں تحقیقات سے معلوم ہوا کہ وہ مسلح نہیں تھا۔

اس واقعہ کے بعد آسٹریلیا بھر میں مسلم تنظیموں، مذہبی رہنماؤں اور سماجی حلقوں کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔

مختلف حلقوں نے اس واقعہ کو ملک میں بڑھتی ہوئی اسلام دشمنی اور مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز رویّوں کی ایک خطرناک مثال قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button