عراق
عراق کی کھجور کی برآمدات 2025 میں 6 لاکھ ٹن سے تجاوز؛ زرعی پیداوار اور تجارت میں نمایاں اضافہ
عراق کی کھجور کی برآمدات 2025 میں 6 لاکھ ٹن سے تجاوز؛ زرعی پیداوار اور تجارت میں نمایاں اضافہ
عراق کی وزارتِ زراعت نے رواں سال کھجور کی برآمدات میں نمایاں اضافہ کا اعلان کرتے ہوئے اسے ملک کے زرعی شعبہ کی بہتری کی ایک اہم علامت قرار دیا ہے۔
مڈل ایسٹ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سال 2025 میں عراق کی کھجور کی برآمدات 6 لاکھ ٹن سے تجاوز کر چکی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیداوار میں اضافہ اور برآمدی نظام میں بہتری کے باعث عالمی اور علاقائی منڈیوں میں عراقی کھجور کی پوزیشن مزید مضبوط ہوئی ہے۔
عراقی حکام کے مطابق زرعی شعبہ میں حالیہ پیش رفت نہ صرف ملکی معیشت کے لیے مثبت ثابت ہو رہی ہے بلکہ بین الاقوامی تجارت میں عراق کے کردار کو بھی مستحکم کر رہی ہے۔




