پاکستان
پاکستان: آذان میں “علی ولی اللہ” کہنے پر بزرگ مؤذن پر حملہ
پاکستان: آذان میں “علی ولی اللہ” کہنے پر بزرگ مؤذن پر حملہ
ضلع نواب شاہ کے علاقہ قاضی احمد کے قریب گاؤں فتوحل زرداری میں آذان کے دوران “علی ولی اللہ” کہنے پر ایک 75 سالہ بزرگ مؤذن پر مبینہ تکفیری دہشت گرد نے کلہاڑی سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق حملہ اتنا شدید تھا کہ مسجد کا فرش خون سے بھر گیا۔ زخمی مؤذن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعہ کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے جبکہ شہریوں نے ملزم کی فوری گرفتاری اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔




