آسٹریلیا

داعش سے وابستہ خواتین کی شام سے آسٹریلیا واپسی پر گرفتاری کے امکانات

شام سے کچھ آسٹریلوی خواتین کی واپسی کے منصوبہ سے متعلق تازہ رپورٹس نے اس اقدام کے سیکیورٹی اور سماجی اثرات پر خدشات کو جنم دیا ہے۔

“آر ٹی عربی” کے مطابق، یہ افراد شدت پسند سنی تنظیم داعش کے عناصر سے تعلق کے شبہے میں ہیں، اور ملک میں داخلے کی صورت میں انہیں قانونی اور سیکیورٹی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

“مڈل ایسٹ نیوز” کی رپورٹ کے مطابق، آسٹریلوی حکام نے اعلان کیا ہے کہ چار خواتین اپنے 9 بچوں کے ساتھ دمشق سے آسٹریلیا کے لیے پرواز کی بکنگ کر چکی ہیں، تاہم ان کی آمد کا درست وقت ابھی معلوم نہیں۔

آسٹریلین فیڈرل پولیس نے زور دیا ہے کہ 2015 سے ان افراد کے رویوں کی نگرانی جاری ہے جو داعش کے زیرِ کنٹرول علاقوں کا سفر کر چکے ہیں۔

“الغد” کے مطابق، اس سلسلہ میں تحقیقات میں پرتشدد کارروائیوں سے متعلق جرائم کے ساتھ ساتھ انسانی اسمگلنگ جیسے معاملات بھی شامل ہیں۔

ان میں سے کچھ افراد کو آمد کے فوراً بعد گرفتار کر کے باضابطہ الزامات کا سامنا کرنا پڑے گا، جبکہ دیگر کو مسلسل نگرانی میں رکھا جائے گا۔

اسی طرح بچوں کے لئے ایسے پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں جن کا مقصد شدت پسند نظریات کے پھیلاؤ کا مقابلہ کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button