عراقی میڈیا نیٹ ورک کے وفد کا کربلا میں امام حسین علیہ السلام میڈیا کمپلیکس کا دورہ، باہمی تعاون پر تبادلۂ خیال
عراقی میڈیا نیٹ ورک کے وفد کا کربلا میں امام حسین علیہ السلام میڈیا کمپلیکس کا دورہ، باہمی تعاون پر تبادلۂ خیال
شبکہ الاعلام العراقی کے ایک وفد نے مقدس شہر کربلا میں امام حسین علیہ السلام میڈیا کمپلیکس کا دورہ کیا اور اس ادارہ کی مختلف سرگرمیوں اور شعبہ جات کا قریب سے جائزہ لیا۔
اس ملاقات میں دونوں فریقوں نے میڈیا تعاون کو فروغ دینے اور پیشہ ورانہ معیار کو بہتر بنانے پر زور دیا۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق، اس موقع پر تجربات کے تبادلے، میڈیا سے وابستہ افراد کی تربیت اور مشترکہ ہم آہنگی کو مضبوط بنانے جیسے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ معاشرتی اور ثقافتی پیغامات کی ترسیل میں میڈیا کے مؤثر کردار پر بھی تاکید کی گئی۔
حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ مصطفی محمدی، ڈائریکٹر امام حسین علیہ السلام میڈیا کمپلیکس نے اس موقع پر اہلِ بیت علیہم السلام کی تعلیمات کے فروغ اور معاشرے میں اخلاقی و انسانی اقدار کی ترویج کے لئے میڈیا کے کردار کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔




