عراق

عراق اور شام کے درمیان اقتصادی تبادلوں کا دوبارہ آغاز؛ برسوں بعد سرحدی راستوں سے تیل اور سیمنٹ کی برآمدات بحال

عراق اور شام کے درمیان اقتصادی تبادلوں کا دوبارہ آغاز؛ برسوں بعد سرحدی راستوں سے تیل اور سیمنٹ کی برآمدات بحال

عراق اور شام کے درمیان ایک اہم اقتصادی پیش رفت کے تحت دونوں ممالک کے سرحدی راستوں سے تیل اور سیمنٹ کی برآمدات دوبارہ شروع ہو گئی ہیں۔

کئی برسوں کے تعطل کے بعد یہ پیش رفت خطے میں تجارتی تعاون کی بتدریج بحالی کی علامت سمجھی جا رہی ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی "سانا” کے مطابق، 70 آئل ٹینکرز پر مشتمل ایک قافلہ العربیہ سرحدی گزرگاہ سے بانیاس ریفائنری کی جانب روانہ ہوا ہے۔

اسی طرح "مڈل ایسٹ نیوز” نے اطلاع دی ہے کہ عراق سے شام کو سیمنٹ کی پہلی کھیپ الولید سرحدی گزرگاہ کے ذریعہ ارسال کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button