ہندوستان
مردم شماری میں مادری زبان اردو درج کریں: مولانا سید کلبِ جواد نقوی
مردم شماری میں مادری زبان اردو درج کریں: مولانا سید کلبِ جواد نقوی
لکھنؤ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مولانا ڈاکٹر سید کلبِ جواد نقوی سکریٹری جنرل مجلس علماء ہند نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جاری مردم شماری میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے اپنی مادری زبان کے خانے میں "اردو” درج کریں۔
انہوں نے کہا کہ مردم شماری صرف آبادی کی گنتی نہیں بلکہ لسانی اور ثقافتی شناخت کے تحفظ کا اہم ذریعہ ہے۔
مولانا سید کلب جواد نقوی نے کہا کہ اردو کے اندراج میں غفلت برتنے سے تعلیمی حقوق، نمائندگی اور ثقافتی وجود پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے عوام کو ہدایت دی کہ فارم بھرنے کے بعد اس کی جانچ کریں اور کسی غلطی کی صورت میں بروقت اصلاح کریں، جبکہ علمائے کرام سے بھی اس پیغام کو عام کرنے کی اپیل کی۔




