ہندوستان
ہندوستان شدید گرمی کی لپیٹ میں، 100 میں سے 98؍ گرم ترین شہر ملک میں شامل
ہندوستان شدید گرمی کی لپیٹ میں، 100 میں سے 98؍ گرم ترین شہر ملک میں شامل
ہندوستان اس وقت غیرمعمولی گرم لہر کی زد میں ہے جہاں دنیا کے 100؍ گرم ترین شہروں میں سے 98؍ شہر ملک میں واقع ہیں۔
کئی علاقوں میں درجہ حرارت 40؍ سے تجاوز کر کے 45؍ ڈگری سیلسیس تک پہنچ چکا ہے جبکہ بعض مقامات پر یہ 47؍ ڈگری سے بھی اوپر ریکارڈ ہوا۔
اتر پردیش، مہاراشٹر اور مغربی بنگال سب سے زیادہ متاثر ہیں، جہاں متعدد شہروں میں شدید گرمی جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند دنوں تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔
مختلف ریاستوں میں اسکول بند، اوقاتِ کار محدود اور ہیٹ اسٹروک یونٹس قائم کئے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔




