خبریںشیعہ مرجعیت

آیۃ اللہ سیستانی کا دینی لباس میں اشتہارات پر دوٹوک مؤقف

مرجع تقلید آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ سے دینی لباس میں سوشل میڈیا کے ذریعہ تجارتی اشیاء کی تشہیر کے حوالے سے سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے اس عمل کو غلط اور نہایت نامناسب قرار دیا ہے۔

معظم لہ نے جواب میں فرمایا کہ عمامہ اور عباء جیسے دینی لباس عوام کی نظر میں دینِ اسلام اور اہلِ بیت علیہم السلام کی نمائندگی کی علامت ہوتے ہیں، اس لئے انہیں ہر اس عمل سے محفوظ رکھا جانا چاہیے جو ان کے وقار کے منافی ہو، خصوصاً تجارتی اشتہارات کے لئے ان کا استعمال نہ کیا جائے۔
انہوں نے مزید واضح کیا کہ جس طرح دیگر مخصوص لباس، جیسے فوجی وردی، کو غیر متعلقہ مقاصد کے لئے استعمال نہیں کیا جاتا، اسی طرح دینی لباس کو بھی ذاتی مالی فائدے کے لئے استعمال کرنا مناسب نہیں۔

آخر میں اس رجحان کی روک تھام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسے معاملات میں ذمہ داری کا مظاہرہ ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button