خبریںدنیا

ساحلِ عاج میں زیرِ تعمیر مسجد "السلام" کی عمارت اچانک منہدم

عوامی اور مذہبی مقامات پر پیش آنے والے اچانک حادثات ہمیشہ تعمیراتی معیار اور عمارتوں کی مضبوطی و حفاظتی انتظامات کے حوالے سے سنگین سوالات کو جنم دیتے ہیں۔

اس بار مغربی افریقی ملک ساحلِ عاج (کوٹ ڈی آئیوار) کے شہر مان میں واقع زیرِ تعمیر مسجد "السلام” کی عمارت اچانک منہدم ہو گئی، جس سے مقامی مسلم برادری شدید صدمہ اور تشویش میں مبتلا ہے۔

اس حادثہ کی سنگینی اس بات سے مزید بڑھ جاتی ہے کہ اطلاعات کے مطابق عمارت گرنے سے صرف چند گھنٹے قبل درجنوں نمازی اور مقامی شہری مسجد میں موجود تھے۔ اگر یہ حادثہ اس وقت پیش آتا تو ایک بڑا انسانی سانحہ رونما ہو سکتا تھا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے فرانس 24 کے مطابق شہر مان کے علاقے پتی گباپلو میں واقع مسجد "السلام” کی عمارت، جس کی مرمت اور توسیع کا کام جاری تھا، اچانک نامعلوم وجوہات کی بنا پر منہدم ہو گئی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صبح پانچ بجے نمازیوں نے اسی مسجد میں نمازِ فجر ادا کی تھی اور اس وقت عمارت میں کسی قسم کی خرابی یا خطرے کے آثار دکھائی نہیں دیے تھے۔ یہاں تک کہ حادثے سے قبل مسجد میں ایک مقامی اجلاس بھی منعقد ہوا تھا، تاہم چند گھنٹوں بعد پوری عمارت اچانک زمین بوس ہو گئی۔

یہ مسجد مقامی حکام کی سرپرستی میں توسیع کے مرحلے سے گزر رہی تھی۔

واقعہ کے بعد متعلقہ حکام نے عمارت کے انہدام کی وجوہات معلوم کرنے کے لئے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button