کربلا میں مؤسسہ مصباح الحسین علیہ السلام کی وسیع ثقافتی و تعلیمی سرگرمیاں

کربلا: ثقافتی و فلاحی مؤسسہ مصباح الحسین علیہ السلام کی جانب سے عوامی شعور کی بیداری اور اہلِ بیت علیہم السلام کی تعلیمات کے فروغ کے لئے وسیع پیمانے پر ثقافتی و تعلیمی سرگرمیاں جاری ہیں۔
اس سلسلہ میں کتابوں کی تقسیم، تعلیمی کلاسز اور مختلف مہارتی کورسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جنہیں معاشرے کے مختلف طبقات کی بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق، مؤسسہ مصباح الحسین علیہ السلام نے اب تک 4000 سے زائد کتب مختلف اداروں، بشمول تعلیمی، طبی اور مذہبی مراکز کو فراہم کی ہیں، جس سے دینی و ثقافتی شعور کے فروغ میں نمایاں مدد ملی ہے۔
حالیہ اقدام کے تحت کربلا کے ایک تعلیمی مرکز کو دو کتب خانے اور 400 سے زائد کتابیں بھی عطیہ کی گئی ہیں، جو طلاب و طالبات کے لئے ایک قیمتی علمی سرمایہ ثابت ہوں گی۔
اسی طرح مختلف عمر کے افراد کے لئے ہفتہ وار کلاسز، فارسی زبان کی تربیتی ورکشاپ اور خبر نویسی کے اصولوں پر مبنی کورسز کا بھی انعقاد کیا گیا۔
ان پروگراموں کا مقصد شرکاء کی علمی اور میڈیا سے متعلق مہارتوں کو فروغ دینا ہے، جنہیں عوامی سطح پر خاصی توجہ حاصل ہو رہی ہے۔



