دنیا
عمان کے صوبہ ظفار میں جھینگوں کی بڑے پیمانے پر ہلاکت، سمندری درجۂ حرارت میں تبدیلی وجہ قرار
عمان کے صوبہ ظفار میں جھینگوں کی بڑے پیمانے پر ہلاکت، سمندری درجۂ حرارت میں تبدیلی وجہ قرار
عمان کے صوبہ ظفار کے ساحلی علاقوں میں جھینگوں کی بڑے پیمانے پر ہلاکت نے ماہرینِ ماحولیات کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے، جبکہ اس غیر معمولی واقعہ کی وجوہات کا جائزہ جاری ہے۔
میڈل ایسٹ نیوز کے مطابق، اس نایاب صورتحال کی بنیادی وجہ قدرتی عوامل اور سمندری پانی کے درجۂ حرارت میں تبدیلی کو قرار دیا جا رہا ہے، جس کے باعث بڑی تعداد میں جھینگے ہلاک ہوئے۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے ماحولیاتی حالات کی مسلسل نگرانی ناگزیر ہے۔




