افغانستانخبریں

افغانستان میں دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کی فلاحی سرگرمیوں کا تسلسل

گزشتہ ایک ماہ کے دوران افغانستان میں دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کی جانب سے کئی فلاحی سرگرمیاں انجام دی گئیں۔

یہ اقدامات افغانستان کے مختلف علاقوں میں ضرورت مند اور کمزور طبقات کی مدد کے لئے مذہبی اور عوامی اداروں کے تعاون سے کئے گئے۔

ان خدمات کا مقصد غربت کو کم کرنا اور مصیبت زدہ افراد کی مدد کرنا تھا۔ اسی سلسلے میں سینکڑوں گرم کھانے اور راشن کے پیکٹ یتیم اور متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کئے گئے، خاص طور پر ان لوگوں میں جو قدرتی آفات سے متاثر ہوئے تھے۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق، ان خدمات کا آغاز مزار شریف شہر میں گرم کھانا تقسیم کرنے سے ہوا۔

یہ خدمات دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے “المصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ” فلاحی ادارہ کے تعاون سے انجام دی گئی۔

بعد ازاں یہ امدادی سرگرمیاں صوبہ سمنگان تک پھیلائی گئیں، جہاں درہ صوف کے علاقے میں سیلاب سے متاثرہ 80 خاندانوں کو خوراک کے پیکٹ دیے گئے، تاکہ حالیہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مشکلات میں کچھ کمی لائی جا سکے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button