سعودی عرب
مکہ میں قرآنِ کریم کے نادر نسخوں کی نمائش؛ ہندوستان اور سترہویں صدی کے تاریخی آثار پیش
مکہ میں قرآنِ کریم کے نادر نسخوں کی نمائش؛ ہندوستان اور سترہویں صدی کے تاریخی آثار پیش
مکہ میں قائم قرآنِ کریم میوزیم میں دو نادر تاریخی آثار کو عوام کے لئے پیش کیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایک آٹھ کونوں والا قرآنِ کریم کا نسخہ، جو انیسویں صدی سے تعلق رکھتا ہے اور ہندوستان میں تحریر کیا گیا تھا، اس میوزیم میں نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔
اسی طرح "عصر نو عربستان” کی رپورٹ کے مطابق ایک عظیم الشان میوزیم کا فن پارہ بھی پیش کیا گیا ہے، جو 1656ء کے ایک نسخے کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے اور اس میں دس لاکھ سے زائد سیرامک ٹکڑے استعمال کئے گئے ہیں۔ یہ منفرد فن پارہ بھی دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔




