ایشیاء
فلپائن کے جنوب میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں داعش سے وابستہ گروہ کے 10 افراد ہلاک
فلپائن کے جنوب میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں داعش سے وابستہ گروہ کے 10 افراد ہلاک
فلپائن کے جنوبی علاقہ میں سیکیورٹی فورسز اور داعش سے وابستہ ایک مسلح گروہ کے درمیان شدید جھڑپ میں اس گروہ کے 10 افراد ہلاک ہو گئے۔
خبر رساں ایجنسی "ایسوسی ایٹڈ پریس” (AP) کے مطابق، یہ جھڑپ صوبہ لاناو دل سور میں اُس وقت شروع ہوئی جب پولیس اور فوج گرفتاری کے وارنٹ پر عمل درآمد کے لئے پہنچی تو انہیں "دولہ اسلامیہ–ماوته” نامی گروہ کی جانب سے مسلح مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
فلپائن نیشنل پولیس کی رپورٹ کے مطابق، اس گروہ نے ماضی میں داعش سے بیعت کر رکھی تھی اور اسے اس کا ہم خیال دھڑا سمجھا جاتا ہے۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جھڑپ کے بعد موقع سے اسلحہ اور دیگر فوجی ساز و سامان بھی برآمد کیا گیا۔




