
غازی آباد کے اندرا پورم علاقے کے کنوانی گاؤں میں اچانک لگنے والی آگ نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں 500 سے زائد جھگیاں خاکستر ہوگئیں۔
آگ کے دوران گیس سلنڈروں کے پے در پے دھماکوں نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا۔
ابتدائی طور پر 6 بچوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی تھی، تاہم بعد میں تمام بچے بحفاظت مل گئے۔ فائر بریگیڈ کی متعدد ٹیموں نے طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔
واقعہ کی وجہ تاحال واضح نہیں، تاہم شبہ ہے کہ آگ کباڑ کے گودام سے پھیلی۔ اس حادثے میں سیکڑوں خاندان بے گھر ہوگئے اور ان کا تمام سامان جل کر تباہ ہوگیا۔
ماہرین نے لکھنو کے بعد غازی آباد میں خوفناک آگ لگنے پر شبہہ ظاہر کیا ہے کہ کہیں یہ کسی سازش کا حصہ تو نہیں۔




