
نجف بین الاقوامی ہوائی اڈے نے ۴۷ روز سے زائد کی تعطل کے بعد ایک بار پھر پروازیں شروع کر دیں اور پہلی نئی پرواز جمعے کی صبح سویرے یہاں اتری۔”مڈل ایسٹ نیوز” کے مطابق یہ پرواز اردن کی شاہی فضائی کمپنی نے آپریٹ کی اور نجف ہوائی اڈے کی بحالی فضائی آمدورفت کو بہتر بنانے اور اس خطے کے زائرین و مسافرین کے سفر کو سہل کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔




