پاکستان
ابوظبی کی اسلام آباد-ریاض اتحاد پر ناراضگی، پاکستان سے 3.5 ارب ڈالر قرض کی واپسی کا مطالبہ
ابوظبی کی اسلام آباد-ریاض اتحاد پر ناراضگی، پاکستان سے 3.5 ارب ڈالر قرض کی واپسی کا مطالبہ
خطہ میں بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کے پس منظر میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کی معیشت پر نئے مالی دباؤ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
العربی الجدید کے مطابق، اماراتی حکومت نے قرضوں کی مدت میں توسیع کے اپنے طریقہ کار میں تبدیلی کرتے ہوئے پاکستان سے 3.5 ارب ڈالر کا قرض کم مدت میں واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان کو زرِ مبادلہ کے بحران کا سامنا ہے، جس کے باعث اس فیصلے سے ملک کے مالی ذخائر پر نمایاں دباؤ پڑنے کا خدشہ ہے، اور اسے حالیہ سیاسی تناؤ سے بھی جوڑا جا رہا ہے۔




