اسلامی دنیا
ملائیشیا کے وزیرِ اعظم کا مصنوعی ذہانت کے دور میں قرآنی اقدار کے تحفظ اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم آہنگی پر زور
ملائیشیا کے وزیرِ اعظم کا مصنوعی ذہانت کے دور میں قرآنی اقدار کے تحفظ اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم آہنگی پر زور
ملائیشیا کے وزیرِ اعظم منور ابراہیم نے مصنوعی ذہانت کے دور میں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ قرآنی تعلیمات کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ مصنوعی ذہانت اور نئی ٹیکنالوجیز کی تعلیم حاصل کریں، لیکن اس کے ساتھ ساتھ اسلامی اور قرآنی تعلیمات سے ہرگز دور نہ ہوں۔
انہوں نے اس طرزِ فکر کو عالمِ اسلام کے مستقبل کے لئے نہایت ضروری قرار دیتے ہوئے اس پر مضبوطی سے قائم رہنے کی تاکید کی۔