ایرانخبریںعراق

شلمچہ سرحد سے روزانہ 3000 مسافروں اور سینکڑوں تجارتی ٹرکوں کی آمد و رفت

صوبہ بصرہ کی سکیورٹی اور سرحدی گزرگاہوں کی کمیٹی کے سربراہ نے بتایا ہے کہ شلمچہ سرحد پر مسافروں کی آمد و رفت اور تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔

ڈاکٹر عقیل طالب الفریجی کے مطابق یہ سرحد عراقی اور ایرانی شہریوں کے لئے کھلی ہے اور روزانہ تقریباً تین ہزار مسافر یہاں سے گزرتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آمد و رفت کا عمل امیگریشن، پاسپورٹ اور سکیورٹی اداروں کی نگرانی میں انجام پاتا ہے۔

اس کے علاوہ تجارتی سرگرمیاں بھی جاری ہیں اور روزانہ سینکڑوں ٹرک، جن میں تقریباً 200 ٹرک سبزیوں اور بنیادی اشیائے خور و نوش کے ہوتے ہیں، اس سرحد کے ذریعے آتے جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button