
اترپردیش کے فرخ آباد میں گیس سلنڈر لینے کیلئے گیس ایجنسی کے باہر لگی لمبی قطار میں کھڑے ایک بزرگ شخص کو دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔
انہیں بے ہوش ہونے کے بعد اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔ اس سے قبل پنجاب کے برنالہ میں بھی سلنڈر کی قطار میں کھڑے 66 سالہ شخص کی موت ہو چکی ہے۔
ملک کے کئی علاقوں میں ایل پی جی سلنڈر کیلئے لمبی لائنیں اور افراتفری دیکھنے کو مل رہی ہے، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔




